فیلڈ مارشل عاصم منیر کی لبنانی کمانڈر ان چیف سے ملاقات، دفاعی تعاون پر بات چیت

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور لبنانی کمانڈر جنرل ہائیکل نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ دفاعی تعاون اور تربیتی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی لبنانی کمانڈر ان چیف سے ملاقات، دفاعی تعاون پر بات چیت

راولپنڈی: (رائیٹ ناؤ نیوز) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے لبنان کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف جنرل روڈولف ہائیکل سے ملاقات کی۔ ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی جہاں لبنانی کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان پیشہ ورانہ روابط اور تربیتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے لبنان کے ساتھ دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ پاکستان نے لبنانی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی تعاون کو وسعت دینے کا عزم دہرایا۔

جنرل روڈولف ہائیکل نے پاکستان کی فوجی صلاحیتوں کی تعریف کی اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ پاکستان اور لبنان کی افواج نے فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

واضح رہے کہ لبنان نے بین الاقوامی امن مشنز میں پاکستان کی خدمات کو سراہا ہے۔ دونوں ممالک کی مسلح افواج نے ادارہ جاتی روابط کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں