اسرائیلی وزیراعظم کا غزہ کے 70 فیصد علاقے پر قبضہ کرنے کا اعلان

اسرائیلی وزیراعظم کے اعلان کے بعد حماس نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے، جس سے کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ کے 70 فیصد حصے پر قبضہ کرنے کا اعلان کیا، ہزاروں فلسطینی متاثر

غزہ: (رائیٹ ناؤنیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ کے 70 فیصد حصے پر قبضہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ غزہ کے 70 فیصد علاقے پر قابض ہوجائے۔ حماس نے اس اقدام کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق، نیتن یاہو نے ایک کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل غزہ میں حماس کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کی موجودگی 60 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ فوج بتدریج غزہ میں اپنی موجودگی بڑھا رہی ہے۔ اس تقریر کے دوران کانفرنس میں موجود افراد نے پورے غزہ پر قبضے کے نعرے بھی لگائے۔

رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی فوج نے 64 فیصد علاقے پر پہلے ہی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ مزید قبضے کی صورت میں تقریباً 20 لاکھ فلسطینی بے دخل ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2025 کے جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی افواج ییلو لائن تک واپس گئی تھیں۔ حماس نے اسرائیل پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں