ایرانی سفیر کی کوئٹہ ٹرین حملے کی مذمت، دہشت گردی کی شدید مخالفت

ایرانی سفیر رضا امیری مغدم نے کوئٹہ میں ٹرین حملے کی مذمت کی ہے، دہشت گردی کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کوئٹہ ٹرین حملے پر ایرانی سفیر کی مذمت، دہشت گردی کی شدید مخالفت

کوئٹہ: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی سفیر رضا امیری مغدم نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ٹرین پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ یہ حملہ بزدلانہ اور گھناوٴنا تھا، جس کی کوئی توجیح نہیں ہو سکتی۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ دہشت گردی دنیا بھر میں قابل مذمت ہے۔ ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے پر حملے انسانیت کے خلاف جرم ہیں، جو کسی بھی صورت قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ خاص طور پر سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

رضا امیری مغدم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے متاثرہ افراد کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کی ٹرین پر حملہ دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا حصہ ہے، جس نے عوام میں خوف پیدا کر دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں