خواجہ آصف کا بھارت کو واضح پیغام، کسی اشتعال پر سخت ردعمل کی وارننگ

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو خبردار کیا کہ دوبارہ للکارنے پر جغرافیہ بدلنے کی دھمکی دی ہے۔ انٹرویو میں ایرانی حملے کے امکان کو مسترد کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت کو للکارنے پر جغرافیہ بدل دینے کی دھمکی، خواجہ آصف کا واضح پیغام

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے دوبارہ للکارنے کی کوشش کی تو اس کا جغرافیہ بدل کر تاریخ کا حصہ بنا دیں گے۔

خواجہ آصف نے پروگرام کیپٹل ٹاک میں حامد میر کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی آرمی چیف کی دھمکی کا جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو پہلے کی مار ابھی تک یاد ہے اور وہ اسے سہلا رہا ہے۔

خواجہ آصف نے ایران پر امریکا یا اسرائیل کے دوبارہ حملے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ممالک جنگ کے حق میں نہیں ہیں۔

وزیر دفاع نے 28ویں ترمیم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں اس پر ابھی تک کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے برطانوی اخبار کو انٹرویو میں کہا تھا کہ اسلام آباد میں مذاکرات کے ایک اور دور کی کوشش جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں