عمران خان کی ناحق قید کو 1000 دن مکمل ہوگئے ہیں۔سلمان اکرم راجہ

عمران خان کی ناحق گرفتاری کے 1000 دن مکمل ہونے پر لاہور میں مظاہرہ، پی ٹی آئی رہنماؤں کا احتجاج۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کی گرفتاری کے 1000 دن مکمل، احتجاج

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی ناحق قید کو 1000 دن مکمل ہوگئے ہیں۔ ملک میں غریب عوام کے لیے زمین تنگ ہوتی جا رہی ہے۔

لاہور میں یوم مزدور پر حقوق خلق پارٹی نے پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرے میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ اور دیگر نے شرکت کی۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ مزدوروں کو منظم نہ کرنا ہماری کمزوری ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرکے نئی پارٹیاں بنائی جا رہی ہیں، جبکہ ان کا جیل میں ہونا درست نہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کورونا کے دوران عمران خان نے مزدوروں کو بے روزگار نہیں کیا اور صحت کارڈ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مزدور کو انصاف اور مناسب اجرت ملنی چاہیے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی قید کے معاملے پر پی ٹی آئی کے رہنما مسلسل احتجاج کر رہے ہیں اور انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں