چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سہیل آفریدی اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے اور ان کے خلاف مہم چلانے والے ناکام ہوں گے۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے اور ان کے خلاف مہم چلانے والے ناکام ہوں گے۔
بیرسٹر گوہر نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی نامزد کیا ہے اور وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی کو پارٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے اور ان کے خلاف مہم چلانے والے مایوس ہوں گے۔
بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے اور سہیل آفریدی کو مکمل اعتماد حاصل ہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے انتخاب کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔














