شیر افضل مروت کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کو چیلنج کرنے کا اعلان

شیر افضل مروت نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے پارٹی میں توڑ پھوڑ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شیر افضل کا کے پی وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو چیلنج

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شیر افضل مروت نے جیو نیوز کو بتایا کہ خیبر پختونخوا میں خراب گورننس اور صحت کے شعبے کی بدحالی عام ہو چکی ہے، کم قیمت میں دوائیاں خریدی بیچی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے انہیں چیلنج سے روکنے کی کوشش کی مگر وہ اب انتخاب کو چیلنج کریں گے۔

شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ عدالت میں نامزدگی چیلنج کر رہے ہیں، سہیل آفریدی کی تقرری پارٹی کو نقصان دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں سپریم کورٹ نے سزا یافتہ افراد کے حوالے سے احکامات جاری کیے تھے، جس کا حوالہ دیتے ہوئے شیر افضل نے یہ چیلنج کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں