خیبرپختونخوامیں صحافیوں کے لیے بلا سود قرضوں کی تجویز، نوجوان میڈیا سیٹ اپ بنا سکیں گے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صحافیوں کو بلا سود قرضوں کی اسکیم تجویز کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ میڈیا سیٹ اپس قائم کرنے میں مدد مل سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبرپختونخوامیں صحافیوں کے لیے بلا سود قرضوں کی تجویز، نوجوان میڈیا سیٹ اپ بنا سکیں گے

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صحافیوں کو میڈیا سیٹ اپس کے قیام کے لیے بلا سود قرضوں کی فراہمی کی اسکیم تجویز کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے تمام جوڈیشل کمپلیکسز میں ڈے کیئر سینٹرز کے قیام کی بھی ہدایت کی ہے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیرصدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے سال 2026-27 پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اطلاعات، سائنس، ٹیکنالوجی، قانون، مائنز و منرلز اور لیبر ڈیپارٹمنٹس کے نئے منصوبے زیر بحث آئے۔

وزیراعلیٰ نے نوجوان صحافیوں کے لیے بلا سود قرضوں کی فراہمی کی اسکیم تجویز کرنے کی ہدایت کی تاکہ وہ خود روزگاری کے مواقع حاصل کر سکیں۔ اس سے ان کے ذاتی میڈیا پلیٹ فارمز قائم کرنے میں آسانی ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے جوڈیشل افسران، وکلاء اور اسٹاف کے بچوں کے لیے ڈے کیئر سینٹرز کی بھی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ چائلڈ لیبر کے خاتمے اور تعلیمی دھارے میں شامل کرنے کے اقدامات کی تاکید کی۔

یاد رہے کہ اجلاس میں آئی ٹی شعبے میں ڈرون سنٹر آف ایکسیلنس، سائبر سیکیورٹی آپریشن سنٹر اور ضم اضلاع میں ڈیجیٹل سٹی کے قیام کی تجاویز بھی دی گئی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں