اٹک ریفائنری خام تیل ٹینکرز پابندی ختم، سپلائی بحال

اٹک ریفائنری کے خام تیل ٹینکرز پر پابندی ختم، فیول سپلائی بحال ہوگئی۔ شمالی علاقوں میں فیول کی قلت کا خطرہ ٹل گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اٹک ریفائنری، خام تیل ٹینکرز کی پابندی ختم ہونے سے سپلائی بحال

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ اٹک ریفائنری کے لیے خام تیل ٹینکرز کی آمد و رفت پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے جس کے بعد تیل کی سپلائی بحال ہوگئی۔

اس پابندی کے خاتمے سے شمالی علاقوں میں فیول سپلائی میں کمی کا خطرہ ٹل گیا۔ ریفائنری حکام نے جلد پیداوار شروع ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔

پنڈی میں ہیوی ٹریفک کی بندش کے باعث ریفائنری میں خام تیل کی عدم دستیابی کا سامنا تھا۔ سی ای او اٹک ریفائنری نے خبردار کیا تھا کہ ٹریفک پابندیاں نہ اٹھائی گئیں تو ریفائنری بند ہو جائے گی۔

خام تیل کی عدم دستیابی کے باعث اٹک ریفائنری کی ممکنہ بندش اور جیٹ فیول کی قلت کا خدشہ تھا۔

واضح رہے کہ پابندی کی وجہ سے اسلام آباد اور پشاور ائیرپورٹس پر جیٹ فیول کی قلت کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں