کراچی کسٹمز نے درآمدی استعمال شدہ موبائل فونز پر ٹیکس بڑھا دیا، 62 ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ۔ نیا قانون تمام استعمال شدہ موبائلز پر لاگو ہوگا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی کسٹمز ویلیوایشن ڈائریکٹوریٹ نے درآمدی استعمال شدہ موبائل فونز پر ٹیکس میں اضافہ کر دیا ہے۔ نیا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت نئے ویلیوایشن قوانین نافذ ہوں گے۔
ٹیکس میں اضافے کے بعد مختلف معروف برانڈز کے 62 ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ یہ قانون تمام استعمال شدہ موبائلز پر لاگو ہوگا اور موبائل کی حالت سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ درآمدی موبائل کم از کم 6 ماہ پہلے ایکٹیویٹ ہونا لازمی ہے۔
دستاویز کے مطابق درآمد کنندگان کو موبائل ایکٹیویشن کی تفصیل فراہم کرنا ہوگی۔ پہلا ویلیوایشن حکم نامہ ختم کر دیا گیا ہے اور نیا رولنگ نمبر 2070 نافذ کر دیا گیا ہے۔
مارکیٹ اور درآمدی ڈیٹا کی بنیاد پر نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔ پرانے موبائل فونز کی درآمد پر لاگت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے جس سے مارکیٹ میں قیمتوں پر اثر پڑے گا۔
واضح رہے کہ اس اقدام کا مقصد درآمدی موبائلز کی قیمتوں کو مقامی مارکیٹ کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے تاکہ ملکی معیشت کو فائدہ پہنچ سکے۔















