امریکی سائنسدانوں کی پراسرار اموات کی تحقیقات کا آغاز، صدر ٹرمپ نے ایف بی آئی کو قیادت سونپی۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلائی، جوہری اور دفاعی منصوبوں سے وابستہ سائنسدانوں کی پراسرار اموات اور گمشدگیوں کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ایف بی آئی کو ان تحقیقات کی قیادت سونپ دی گئی ہے۔
صدر ٹرمپ نے 10 روز کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے اس معاملے کو قومی سلامتی کی اعلیٰ ترجیح قرار دیا ہے۔ یہ کیسز 2022 سے 2026 تک کے عرصے پر محیط ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، ان کیسز میں ناسا کی جیٹ پروپلژن لیبارٹری، لاس الاموس نیشنل لیبارٹری اور دیگر تحقیقی مراکز سے وابستہ اہلکار شامل ہیں۔
امریکا میں 2022 سے اب تک 6 سائنسدان پراسرار طور پر قتل جبکہ 5 لاپتا ہوچکے ہیں۔ ان اموات کی پہلی رپورٹ 2022 میں سامنے آئی تھی جب ایک سائنسدان اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان سائنسدانوں کو حساس معلومات کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا ہو سکتا ہے۔











