پاسداران انقلاب کی بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ، آبی گزرگاہ کی بندش کا اشارہ

ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کی، آبی گزرگاہ کی بندش کا اشارہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاسداران انقلاب، آبنائے ہرمز میں بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ

آبنائے ہرمز: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آبنائے ہرمز میں ایران کی پاسداران انقلاب کی جانب سے بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کی گئی، جس کے بعد اس اہم ترین آبی گزرگاہ کی بندش کا اشارہ دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میری ٹائم سیکیورٹی ادارے کے مطابق دو ایرانی گن بوٹس نے آئل ٹینکر پر فائرنگ کی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور عملہ محفوظ رہا۔

یوکے میری ٹائم ٹریڈ آپریشن کے مطابق یہ واقعہ عمان کے شمال مشرق میں 20 ناٹیکل میل کے فاصلے پر پیش آیا۔ شپنگ مانیٹرنگ گروپ کے مطابق دو بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا۔

واقعے میں ایک بڑا خام تیل بردار جہاز، جو 20 لاکھ بیرل عراقی تیل لے جا رہا تھا، بھی متاثر ہوا۔ رائٹرز نے رپورٹ کیا کہ کم از کم دو تجارتی جہازوں نے بھی فائرنگ کی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کھلنے کے 24 گھنٹوں بعد ہی کشیدگی بڑھ گئی ہے، اس سے قبل بھی اس آبی گزرگاہ میں تنازعات رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں