وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد کی دعوت پر 48 گھنٹوں میں ریاض روانہ ہوں گے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد کی دعوت پر جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق، وزیراعظم کو محمد بن سلمان کی جانب سے دعوت دی گئی ہے۔ وہ آئندہ 48 گھنٹوں میں ریاض جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی سعودی اعلیٰ قیادت سے ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت ہوگی۔ ایران امریکا کے مذاکرات کے بعد یہ دورہ اہمیت رکھتا ہے۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مالی تعاون کے معاملات زیر غور ہیں۔ وزیراعظم کے ساتھ اہم وزراء اور معاونین بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی ثالثی عالمی امن کے لیے اہم ہے اور تنازعات کی روک تھام کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔














