فرانسیسی صدر کی جنگ بندی مذاکرات میں لبنان کی شمولیت کی تاکید

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے جنگ بندی کو لبنان تک توسیع دینے کی تاکید کی ہے۔ ترک صدر اور سعودی ولی عہد سے ملاقاتوں میں خطے میں استحکام پر بات چیت ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فرانسیسی صدر کی جنگ بندی مذاکرات میں لبنان کی شمولیت کی تاکید

پیرس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی ہے جبکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ ان ملاقاتوں میں ایران سے متعلق جنگ بندی مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔

فرانسیسی صدر نے سعودی ولی عہد سے رابطے بحال رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں جنگ بندی مذاکرات کے آغاز کا اعلان کیا اور دونوں رہنماؤں نے خطے میں استحکام کی کوششوں پر متفق ہونے کا اظہار کیا ہے۔

ایمانوئیل میکرون نے کہا کہ جنگ بندی کی مکمل حمایت کی جائے گی اور اس پر سختی سے عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کو فوری طور پر لبنان تک توسیع دی جائے۔

صدر میکرون نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی اور حفاظت کو بحال کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بیان دیا کہ ترکی اور سعودی عرب کے ساتھ جنگ بندی کے احترام پر اتفاق پایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فرانسیسی صدر نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ترک صدر سے بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنان میں جنگ بندی کے نفاذ کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں