افغان مہاجرین کی وطن واپسی، 21 لاکھ سے زائد افراد پاکستان چھوڑ گئے

پاکستان سے 21 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی وطن واپسی جاری، روزانہ سیکڑوں افراد چمن بارڈر سے روانہ ہو رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
افغان مہاجرین کی وطن واپسی، 21 لاکھ سے زائد افراد پاکستان چھوڑ گئے

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ روزانہ سیکڑوں افغان شہری چمن بارڈر کے ذریعے اپنے وطن روانہ ہو رہے ہیں۔

نادرا ذرائع کے مطابق روزانہ 500 سے 600 افراد چمن ہولڈنگ کیمپ پہنچ رہے ہیں۔ یہاں افغان شہریوں کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے۔

حکام نے بتایا کہ افغان مہاجرین کو سہولیات دینے کے لئے چمن کیمپ میں عارضی پناہ گاہیں بھی بنائی گئی ہیں۔ اب تک 21 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں۔

دوسری جانب افغان مہاجرین نے پاکستان کی طویل المدتی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ تعاون کیا، ہمیں کسی سے کوئی شکایت نہیں رہی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے دہائیوں تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر کے انسانی ہمدردی اور مہمان نوازی کا عملی ثبوت دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں