حکومت نے آج تک نہیں بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ کیا معاہدہ ہوا ہے۔بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان نے حکومت سے سعودی معاہدے کی تفصیلات طلب کی ہیں، حرمین شریفین کی حفاظت پر فخر کا اظہار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چیئرمین پی ٹی آئی، سعودی معاہدے کی تفصیلات طلب

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہمیں حکومت نے آج تک نہیں بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ کیا معاہدہ ہوا ہے، لیکن حرمین شریفین کی حفاظت کے معاہدے پر فخر ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2025 کے بعد پاکستان کا اسٹیٹس کافی تبدیل ہوا ہے۔ دنیا میں پاکستان کی قدر بڑھ گئی ہے جس کی بڑی وجہ عوام کی یکجہتی اور افواج پاکستان کی بہادری ہے۔

گوہر علی خان نے کہا کہ خطے میں جنگ کی وجہ سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان بہترین کردار ادا کرے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمیں مذاکرات کی تفصیلات بتائی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں سعودی عرب کے ساتھ معاہدے پر فخر ہے، لیکن حکومت نے آج تک اس کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ ہم ایک سیاسی جماعت ہیں، سیاسی سوچ رکھتے ہیں اور عدالتوں میں جائیں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت کا کہنا ہے کہ عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ پارٹی احتجاج، تحریک اور عدالتوں کا سہارا لے کر اپنے مقاصد حاصل کرے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں