بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت منی بجٹ لانا چاہتی ہے تو ہم ان کا ساتھ دیں گے۔
لاڑکانہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت منی بجٹ لانا چاہتی ہے تو ہم ان کا ساتھ دیں گے۔
انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کے اثرات پوری دنیا میں پھیلنے کا خدشہ ہے اور موجودہ معاشی بحران کے حل کے لیے اقدامات ناکافی ہیں۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ یہ مشکل وقت مزید کتنا عرصہ چلے گا، تاہم چاروں صوبائی حکومتیں وفاق کے ساتھ مل کر عوامی ریلیف کے لیے کام کر رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بھی عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سندھ حکومت اپنے وسائل سے کسانوں کو مدد دے گی اور موٹر سائیکل سواروں کو سبسڈی فراہم کی جائے گی تاکہ کرائے نہ بڑھیں۔ ٹرانسپورٹ کو بھی سپورٹ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسلمان ملکوں پر حملہ آور قوتیں پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتیں، اور اس کی وجہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام ہے جو بھٹو نے دیا۔ انہوں نے آیت اللہ علی خامنہ ای، اسکول کی بچیوں اور ایرانی شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی۔














