امریکی و اسرائیلی حملوں پر ایران کی وارننگ، تابکاری اخراج سے خطے کو خطرہ

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی حملے پر تابکاری کے خطرے کا انتباہ دیا، خلیجی ممالک متاثر ہوسکتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی وزیر خارجہ، امریکی حملے پر تابکاری کے خطرے کا انتباہ

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے جوہری پلانٹ پر امریکا اور اسرائیل کے حملے کے خلاف ایرانی وزیر خارجہ کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ اگر تابکاری کا اخراج ہوا تو نہ صرف تہران بلکہ خلیجی ممالک میں بھی زندگی متاثر ہو سکتی ہے۔

انہوں نے یوکرین کے زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ کے قریب حملوں پر مغرب کے غم و غصے کا حوالہ دیتے ہوئے اسرائیل اور امریکا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ بوشہر میں جوہری تنصیب پر چار بار بمباری کی گئی جبکہ پیٹروکیمیکل تنصیبات پر بھی حملے کیے گئے جو دشمن کے اصل مقاصد کو ظاہر کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے بوشہر ایٹمی پلانٹ پر چوتھی بار حملہ کیا جس میں ایک سکیورٹی گارڈ شہید ہوا اور خوزستان کے ماہشہر میں 6 پیٹرو کیمیکل پلانٹس پر میزائل برسائے گئے۔

دیگر متعلقہ خبریں