حکومت نے صوبوں کی مخالفت پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، متبادل اقدامات اپنائے جائیں گے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نہ لگانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبوں کی مخالفت کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز مسترد کر دی گئی۔ توانائی بچت کے لیے اس پر اتفاق نہ ہوسکا۔
حکومت نے مہنگائی کے دباؤ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے متبادل اقدامات اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی تجاویز بھی مسترد کر دی گئیں۔
واضح رہے کہ حکومت لاک ڈاؤن، تیل کی قیمتوں میں اضافے اور ریلیف دینے کے آپشنز پر غور کر رہی تھی۔















