سہیل آفریدی وفاق پر برہم، ضم اضلاع کے 1375 ارب واجب الادا

سہیل آفریدی نے وفاق پر زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے مزید برداشت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سہیل آفریدی، وفاق سے زیادتی کا شکوہ مزید برداشت نہیں

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے وفاق پر مسلسل زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب مزید برداشت نہیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ضلع خیبر کے مشران اور قبائلی عمائدین کے وفود سے ملاقات کی، جن میں عوامی مسائل، امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔

ان ملاقاتوں میں مشران نے علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے تجاویز پیش کیں۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ ضم اضلاع کے لئے 1375 ارب روپے واجب الادا ہیں، جبکہ وفاق نے سات سال میں صرف 168 ارب دیے ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ضم اضلاع کے لئے ایک ہزار ارب روپے کا ترقیاتی پیکج لایا جا رہا ہے، جس میں ہر ضلع کے لئے منصوبے شامل ہیں۔ کوئی علاقہ محروم نہیں رہے گا۔

یاد رہے کہ ضم اضلاع کے لئے وفاقی حکومت نے 100 ارب سالانہ کا وعدہ کیا تھا، جس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔

دیگر متعلقہ خبریں