افغان طالبان کا بڑا اقدام، امریکی شہری ڈینس کوائل رہا

افغان طالبان نے امریکی شہری ڈینس کوائل کو عیدالفطر پر رہا کردیا، امریکی حکومت نے خیرمقدم کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
افغان طالبان کا بڑا اقدام، امریکی شہری ڈینس کوائل رہا

کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) افغان طالبان نے امریکی شہری اور محقق ڈینس کوائل کو ایک سال سے زائد عرصے بعد عیدالفطر کے موقع پر رہا کر دیا ہے۔ اس اقدام کا امریکی حکومت نے خیرمقدم کرتے ہوئے دیگر قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈینس کوائل کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائی دی گئی۔ افغان وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق رہائی کا فیصلہ عیدالفطر کے موقع پر کیا گیا۔ ڈینس کوائل کو زلمے خلیل زاد اور متحدہ عرب امارات کے سفیر کے حوالے کیا گیا۔

بیان کے مطابق ڈینس کوائل کی رہائی ان کے اہلخانہ کی اپیل کے بعد عمل میں آئی۔ جنوری 2025 میں حراست میں لیے گئے کوائل پر عائد الزامات کو کبھی واضح نہیں کیا گیا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اس رہائی کو مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر بیرون ملک غیر منصفانہ حراستوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان نے 2021 میں امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان کا کنٹرول سنبھالا تھا۔ اس کے بعد سے طالبان اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں