بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ سے جیل میں ملاقات

لاہور میں بانی پی ٹی آئی کی جیل میں اہلیہ سے ملاقات ہو گئی، جبکہ وکلاء کو اجازت نہیں ملی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ سے جیل میں ملاقات، وکلاء کو اجازت نہ ملی

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بانی پی ٹی آئی کی جیل میں اہلیہ بشرٰی بی بی سے ملاقات ہو گئی، مگر فیملی ممبران اور وکلاء کو رسائی نہ ملی۔

علیمہ خانم، نورین نیازی، سلمان اکرم راجا، نعیم پنجھوتہ اور فتح اللہ برکی گورکھپور ناکہ پہنچے لیکن پولیس نے روک دیا، جس کے باعث وہ خالی پلاٹ میں بیٹھ گئے۔ ملاقات کا وقت ختم ہونے تک کسی کو اجازت نہ ملی۔

جیل مینوئل کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشرٰی بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں پچیس منٹ تک جاری رہی، جس میں صحت، عدالتی کیسز اور بچوں سے گفتگو پر بات چیت ہوئی۔

دیگر متعلقہ خبریں