طالبان کے خلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت، کابل میں 126 آپریشنز

افغانستان میں طالبان کے خلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت آ گئی ہے، نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نے 401 کارروائیوں کی تفصیلات جاری کیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
طالبان کے خلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت، کابل میں 126 آپریشنز

کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) افغانستان میں طالبان رجیم کی انتہاپسندی کے باعث مزاحمتی تحریکوں میں شدت آگئی ہے۔ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف) نے ایک سال کی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان رجیم کے خلاف 401 ٹارگٹڈ کارروائیاں کی گئیں جن میں کابل 126 آپریشنز کے ساتھ سرفہرست رہا۔

این آر ایف نے مزید بتایا کہ کارروائیاں کابل، پنجشیر، بدخشان، ہرات سمیت 19 صوبوں میں کی گئیں، جن کے نتیجے میں طالبان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ ان کارروائیوں میں طالبان کے 651 کارندے ہلاک اور 579 افراد زخمی ہوئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی مزاحمتی تحریکیں افغان عوام کی طالبان رجیم سے بیزاری کو ظاہر کرتی ہیں۔ سکیورٹی ماہرین کے مطابق طالبان اندرونی انتشار اور شدید معاشی بدحالی کا شکار ہو چکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں