طالبان حکومت میں سال بھر میں ہزار سے زائد افراد کو کوڑے

طالبان حکومت نے افغانستان میں مارچ 2025 تا مارچ 2026 کے دوران 1,186 افراد کو کوڑے مارے اور 6 کو قصاص کے تحت سزائے موت دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
طالبان حکومت میں سال بھر میں ہزار سے زائد افراد کو کوڑے

کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) افغانستان میں طالبان کی حکومت نے مارچ 2025 سے مارچ 2026 کے دوران کم از کم 1,186 افراد کو کوڑے مارے اور چھ افراد کو قصاص کے تحت سرعام سزائے موت دی۔

جلا وطن افغان صحافیوں کے مرتب کردہ سرکاری بیانات کے مطابق، افغانستان کے مختلف صوبوں جیسے کابل، ہرات، بلخ، قندھار، ننگرہار، خوست، بدخشاں، پکتیا، پکتیکا اور فاریاب میں جسمانی سزائیں جاری ہیں۔

طالبان عدالتوں کے بیانات کے مطابق، گزشتہ سال کے آخری مہینوں میں جسمانی سزاؤں میں اضافہ ہوا، جن میں تقریباً 100 خواتین کو کوڑے مارے گئے، ان میں سے کئی سزائیں عوامی مقامات پر دی گئیں۔

انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ جسمانی سزاؤں میں اضافہ منصفانہ قانونی عمل اور بنیادی آزادیوں کے حوالے سے سنگین خدشات کو جنم دیتا ہے اور یہ سزائیں معاشرے میں خوف کی فضا پیدا کرتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں