صدر زرداری کی نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری

صدر زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی، نہال ہاشمی مسلم لیگ ن کے تجربہ کار رہنما ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
صدر زرداری کی نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کیا گیا ہے۔ صدر زرداری نے نہال ہاشمی کو نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

نہال ہاشمی کراچی سے تعلق رکھتے ہیں اور مسلم لیگ ن کے ساتھ ان کا طویل سیاسی کیرئیر ہے۔ وہ 1997 سے 1999 تک وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر برائے قانون و انصاف رہے، 2012 میں کراچی میں مسلم لیگ ن کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں اور 2014 میں سندھ کے جنرل سیکرٹری مقرر ہوئے۔

نہال ہاشمی 2015 میں مسلم لیگ ن کی پنجاب سے سینیٹ کے امیدوار منتخب ہوئے۔ 2017 میں پاناما کیس کے متنازع بیان پر وہ پارٹی سے نکال دیے گئے تھے، تاہم 2021 میں ان کی رکنیت بحال کر دی گئی تھی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے تقرری کی سمری صدر کو ارسال کی تھی۔ ایم کیو ایم پاکستان اس فیصلے پر جلد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں