کابینہ اراکین عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عوامی مسائل کے حل کے لیے کابینہ اراکین کو کھلی کچہریوں کے انعقاد کی ہدایت کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی کھلی کچہریوں کے انعقاد کی ہدایت

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کابینہ اراکین کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں۔

یہ کھلی کچہریاں عوام کا احساس کے نام سے شروع کی گئی ہیں تاکہ عوامی مسائل بروقت حل کیے جا سکیں۔ حکومت نے اس کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے تمام محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ماہانہ بنیادوں پر کھلی کچہریاں منعقد کریں۔

وزیراعلیٰ نے کابینہ اراکین اور سیکریٹریز کو خط ارسال کر دیا ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں