عمران خان کی جیل میں حالت بہتر، علاج بھی عمدہ ہوا ہے۔رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کی جیل میں حالت بہتر ہے اور علاج عمدہ ہوا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر 8 فروری کے احتجاج کی تیاری نہ ہونے پر تنقید کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کی جیل میں حالت بہتر، علاج بھی عمدہ: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں حالت اے ون ہے اور ان کا علاج بھی بہترین ہوا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر سہیل آفریدی اسٹریٹ موومنٹ کی باتیں کریں گے تو عمران خان کی ملاقاتیں رمضان میں بند ہو سکتی ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو پہیہ جام کی کال دی تھی، مگر تیاری نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے احتجاج پی ٹی آئی کے خلاف سازش ہو سکتے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو ڈی چوک کے بجائے سنگجانی جانے کی پیشکش کی گئی تھی، لیکن بانی پی ٹی آئی نے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی خود جیل میں نہیں رہنا چاہتے اور ان کا دل جیل میں نہیں لگ رہا۔

دیگر متعلقہ خبریں