تحریک انصاف نے عمران خان کے علاج کی رپورٹ مسترد کر دی

تحریک انصاف نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ مسترد کرتے ہوئے علاج میں شفافیت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
تحریک انصاف نے عمران خان کے علاج کی رپورٹ کو ناقابل قبول قرار دیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تحریک انصاف نے عمران خان کے علاج سے متعلق میڈیکل رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف نے عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں کی اور نہ ہی ان کا معائنہ کیا۔ رپورٹ کی تصدیق یا تردید نہیں کی جا سکتی، اسی وجہ سے تحریک انصاف نے میڈیکل رپورٹ کو رد کر دیا ہے۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ مخصوص ڈاکٹرز سے معائنہ کروا کر یہ رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے ان کے اہلخانہ اور ذاتی معالج کی ملاقات فوری کرائی جائے اور ان کا علاج الشفاء انٹرنیشنل میں کروایا جائے۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے بانی کی آنکھ کے علاج اور رپورٹ کی تیاری میں شفافیت کی کمی پر تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فیملی یا ذاتی معالج ڈاکٹر سلمان یوسف سے ملاقات کرائی جائے تو احتجاج ختم کیا جا سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں