سپارکو نے الیکٹرو آپٹییکل 2 سیٹلائیٹ کامیابی سے خلا میں لانچ کردیا

سپارکو نے ای او 2 سیٹلائیٹ چین سے کامیابی سے خلا میں لانچ کیا، جو زمین کے مشاہدے اور امیجنگ کی صلاحیت بڑھائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کا ای او 2 سیٹلائیٹ کامیابی سے خلا میں داخل

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے الیکٹرو آپٹییکل 2 (ای او 2) سیٹلائیٹ کو کامیابی سے خلا میں لانچ کیا ہے۔ اس سیٹلائیٹ کو چین کے یانگ جیانگ سی شور سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا۔

سپارکو کے ترجمان کے مطابق ای او 2 سیٹلائیٹ پاکستان کے زمین کے مشاہدے اور امیجنگ کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا، جو منصوبہ بندی اور وسائل کے انتظام کے لیے اہم ڈیٹا فراہم کرے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ لانچ پاکستان کی خلائی مہارت اور سیٹلائیٹ کی تیاری میں خود انحصاری کی علامت ہے، جبکہ قدرتی آفات کے انتظام اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

اس سے قبل جنوری 2025 میں سپارکو نے ای او 1 سیٹلائیٹ کو بھی چین کے ایک مرکز سے لانچ کیا تھا، جو ڈیزاسٹر ریسپانس اور زراعت میں مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں