فائر فوکس نے نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو اے آئی فیچرز کو غیر فعال کرنے میں مددگار ہے، صارفین براؤزر کی سیٹنگز میں جا کر یہ فیچر فعال کر سکتے ہیں۔
سان فرانسسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اگر آپ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے تنگ ہیں تو فائر فوکس نے اس کا حل پیش کر دیا ہے۔ فائر فوکس کے نئے اپ ڈیٹ ورژن 148 میں ایک فیچر شامل کیا گیا ہے جو اے آئی فیچرز کو روکنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس فیچر کو فعال کرنے کے لیے براؤزر کی سیٹنگز میں جائیں، اے آئی کنٹرولز کا انتخاب کریں اور ‘Block AI Enhancements’ کو ان ایبل کر دیں۔ اس کے بعد فائر فوکس میں تمام اے آئی فیچرز جیسے چیٹ جی پی ٹی اور چیٹ بوٹ سائیڈ بار غیر فعال ہو جائیں گے۔یہ فیچر ان صارفین کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے جو اپنی پرائیویسی کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں یا اے آئی فیچرز سے پریشان ہیں۔















