آج 2026 کا پہلا مکمل چاند گرہن پاکستان میں دیکھا جائے گا، چاند طلوع ہونے پر یہ گرہن جزوی طور پر نظر آئے گا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آج سال 2026 کا پہلا مکمل چاند گرہن ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز دوپہر 1 بجکر 44 منٹ پر ہوگا اور چاند پر گرہن دوپہر 2 بجکر 50 منٹ پر اثر انداز ہونا شروع ہوگا۔
مکمل گرہن شام 4 بجکر 5 منٹ پر شروع ہوگا اور شام 5 بجکر 45 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا، جبکہ شام 6 بجکر 17 منٹ پر ختم ہوگا۔ پاکستان میں چاند طلوع ہونے پر یہ گرہن جزوی طور پر نظر آئے گا اور رات 7 بجکر 23 منٹ پر مکمل ختم ہو جائے گا۔
چاند گرہن کو ’بلڈ مون‘ بھی کہا جاتا ہے، جب زمین سورج اور چاند کے درمیان سیدھی لائن میں آ جاتی ہے، اور چاند پر سنہری سرخ رنگ نمودار ہوتا ہے۔
پاکستان کے علاوہ مشرقی بھارت اور آندامان و نکوبار جزائر کے کچھ حصے بھی اسے دیکھ سکیں گے۔ بحرالکاہل، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، مشرقی ایشیا اور مغربی شمالی امریکا میں بہترین نظارہ ہوگا جبکہ یورپ اور افریقہ کے بیشتر حصوں میں چاند افق کے نیچے ہونے کی وجہ سے نہیں نظر آئے گا۔















