سن کینڈل ایک نایاب قدرتی مظہر ہے جو سردیوں میں سورج کی روشنی کے برف کے کرسٹل سے منعکس ہونے پر نظر آتا ہے۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سن کینڈل یا ‘سب سن’ ایک نایاب قدرتی مظہر ہے جو سردیوں میں نظر آتا ہے۔ یہ تب ہوتا ہے جب سورج کی روشنی برف کے چپٹے کرسٹل سے منعکس ہو کر عمودی روشنی کی شکل میں سورج کے نیچے دکھائی دیتی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سن کینڈل کا منظر دکھایا گیا ہے۔ تاہم، یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ کس ملک میں دیکھا گیا۔
یہ مظاہر سردیوں میں ہی ممکن ہوتا ہے جب فضا میں برف کے کرسٹل کی موجودگی زیادہ ہوتی ہے۔















