پی ٹی اے کی وارننگ: 6 ماہ غیر فعال سم بند ہوسکتی ہے

پی ٹی اے نے خبردار کیا ہے کہ 6 ماہ تک غیر فعال سمز بند کی جا سکتی ہیں، صارفین سے باقاعدہ استعمال کی اپیل کی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ٹی اے کی وارننگ: 6 ماہ غیر فعال سم بند ہوسکتی ہے

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی موبائل سم کو مسلسل 6 ماہ تک استعمال نہ کیا گیا تو متعلقہ ٹیلی کام آپریٹر اسے بند کر سکتا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق وہ سمز جن پر 180 دن تک کال، ایس ایم ایس یا انٹرنیٹ استعمال کا کوئی ریکارڈ نہ ہو، غیر فعال سمز تصور ہوں گی۔ بند کیے جانے کے بعد ان نمبرز کو دیگر صارفین کو جاری کیا جا سکتا ہے۔

اتھارٹی نے وضاحت کی کہ ایک بار موبائل نمبر نئے صارف کے نام پر جاری ہو جانے کے بعد سابق صارف کا اس نمبر پر کوئی قانونی حق باقی نہیں رہتا۔ اگر کوئی صارف عارضی طور پر سم استعمال نہیں کر پا رہا تو وہ متعلقہ ٹیلی کام آپریٹر کو درخواست دے سکتا ہے کہ مخصوص مدت کے لیے نمبر محفوظ رکھا جائے۔

پی ٹی اے نے صارفین کو مشورہ دیا کہ ممکنہ پریشانی سے بچنے کے لیے اپنی موبائل سمز کا باقاعدہ استعمال جاری رکھیں۔

دیگر متعلقہ خبریں