کینیڈین نوجوان نے یوٹیوب سے سیکھا اور ملین ڈالر کمپنی بنائی

کینیڈا کے نوجوان ٹوان لی نے یوٹیوب سے ویڈیو ایڈیٹنگ سیکھ کر 14 لاکھ ڈالر مالیت کی کمپنی بنائی، جو اب بڑے برانڈز کے لیے کام کر رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کینیڈین نوجوان نے یوٹیوب سے سیکھا اور ملین ڈالر کمپنی بنائی

ٹورنٹو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کینیڈا کے نوجوان ٹوان لی نے یوٹیوب سے ویڈیو ایڈیٹنگ سیکھ کر 14 لاکھ ڈالر مالیت کی کمپنی قائم کی۔ ٹوان لی نے باضابطہ تعلیم کے بغیر آن لائن ویڈیوز سے ویڈیو پروڈکشن میں مہارت حاصل کی، جس کے بعد مقامی تاجروں کو کم معاوضے پر خدمات فراہم کر کے اپنا کام متعارف کرایا۔ ابتدائی سال میں آمدنی 8500 ڈالر تھی جو دوسرے سال 17400 ڈالر تک پہنچ گئی۔

کووڈ وبا کے دوران آمدنی کم ہوکر 12350 ڈالر ہوگئی، لیکن ٹوان نے حوصلہ نہیں چھوڑا اور کاروبار میں تمام کمائی لگا دی۔ ہزاروں کولڈ ای میلز بھیجنے کے بعد سال کے آخر تک آمدنی 1 لاکھ 10 ہزار ڈالر ہوگئی۔ چوتھے سال میں پہلے ملازم کی تقرری کی گئی اور کاروبار کی مجموعی آمدنی 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی۔ پانچویں سال میں 15 افراد کی ٹیم کے ساتھ بڑے برانڈز کے لیے کام کرتے ہوئے کمپنی کی کمائی 14 لاکھ ڈالر تک جا پہنچی۔

دیگر متعلقہ خبریں