بھارت نے چین کے پاک بھارت جنگ بندی ثالثی کے دعوے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی سے وضاحت طلب کی ہے۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے بدھ کو چین کے اس دعوے پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ بیجنگ نے مئی میں پاک بھارت جنگ بندی کے بعد ثالثی کی تھی اور وزیر اعظم نریندر مودی سے اس معاملے کی وضاحت طلب کی ہے۔
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے منگل کو کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مئی میں ہونے والا تنازع ان معاملات میں شامل تھا جن کی 2025 میں بیجنگ نے ثالثی کی تھی۔
بھارت نے بارہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کیا ہے کہ واشنگٹن نے جنگ بندی میں ثالثی کی تھی۔ بھارت کی وزارت خارجہ نے وانگ کے دعوے پر کوئی ردعمل نہیں دیا، لیکن کہا کہ اسلام آباد کے ساتھ فائر بندی کا فیصلہ ثالثی کا نتیجہ نہیں تھا۔ یہ فیصلہ پاکستانی فوج کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز کی ان کے بھارتی ہم منصب سے بات کے بعد کیا گیا تھا۔
کانگریس رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ چین کے ثالثی کے دعوے تشویش ناک ہیں کیونکہ یہ ملک کی عوام کو بتائی گئی باتوں کے منافی ہیں اور ہماری قومی سلامتی کا مذاق اڑا رہے ہیں۔













