ایف بی آر کوٹیکس وصولیوں میں 321 ارب روپے کے شارٹ فال کاسامنا

ایف بی آر کو مالی سال 2025-26 کی پہلی ششماہی میں 321 ارب روپے کا شارٹ فال کا سامنا ہے، جو ٹیکس وصولیوں کے مقررہ اہداف میں ناکامی کی نشانی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایف بی آر کی پہلی ششماہی میں 321 ارب روپے کا شارٹ فال

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) مالی سال 2025-26 کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) میں ٹیکس وصولیوں کے مقررہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، جس کے نتیجے میں 321 ارب روپے کا شارٹ فال سامنے آیا ہے۔

دسمبر 2025 میں ایف بی آر کی عبوری خالص ٹیکس وصولیاں 1425 ارب روپے رہیں جبکہ ہدف 1446 ارب روپے تھا۔ جولائی تا دسمبر کی مجموعی عبوری وصولیاں 6169 ارب روپے رہیں، جو مقررہ 6490 ارب روپے کے ہدف سے 321 ارب روپے کم ہیں۔

یہ شارٹ فال پہلے پانچ ماہ میں 315 ارب روپے تھا جو دسمبر کے بعد مزید بڑھ گیا۔ ایف بی آر حکام کے مطابق دسمبر کے حتمی اعداد و شمار مرتب ہونے پر شارٹ فال میں کمی ممکن ہے، لیکن مجموعی صورتحال تشویشناک ہے۔

ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ایف بی آر نے آئی ایم ایف کو ٹیکس ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے سے کم کر کے 13.9 ٹریلین روپے کروایا تھا، مگر یہ نظرثانی شدہ ہدف بھی خطرے میں ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں