بھارتی بولر جسپریت بمراہ کا ایئرپورٹ پر مداح سے موبائل چھیننے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر سخت ردعمل۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ ایئرپورٹ پر ایک مداح کے ساتھ نامناسب رویے کی وجہ سے تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔ بمراہ نے ایک مداح سے سیلفی لینے کی کوشش پر موبائل چھین لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ ایئرپورٹ پر چیک ان کے انتظار میں تھے جب ایک مداح نے ان سے سیلفی لینے کی درخواست کی۔ بمراہ نے مداح کومنع کر دیا لیکن جب مداح نے ویڈیو بنانا جاری رکھا تو بمراہ نے اس کا فون چھین لیا۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے بمراہ کے رویے پر شدید تنقید کی ہے، کچھ نے اسے متکبرانہ قرار دیا جبکہ دیگر نے کہا کہ سلیبریٹیز کو زیادہ اہمیت دینا بند کرنا چاہیے۔
دوسری جانب، بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی20 سیریز کا چوتھا میچ دھند کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ بھارتی ٹیم نے پہلے تین میچوں میں سے دو میں کامیابی حاصل کی ہے اوراسے سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

![بھارتی بولر بمراہ کا مداح سے موبائل چھیننے پر تنازع [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/12924_2025-12-18_20-28-56.webp)













