وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اخلاقیات کو نصاب میں شامل کرنے کا اعلان کیا، تعلیم کے ساتھ تربیت بھی لازمی قرار دی۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ اخلاقیات کو بطور مضمون نصاب میں شامل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ تربیت بھی لازمی ہے، جو انسان کو باکردار، ذمہ دار اور کامیاب بناتی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے گورنمنٹ شہید مبین شاہ آفریدی ہائر سکینڈری اسکول پشاور کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی ماحول کا جائزہ لیا اور تدریسی عملے سے گفتگو کی۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام سرکاری اسکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں اور ناپید سہولتیں فوری فراہم کی جائیں۔ نیز، نئے تعلیمی سیشن کے آغاز پر طلبہ کو مفت درسی کتابوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
وزیر اعلیٰ نے اسکول انتظامیہ کو معیاری تعلیم پر توجہ دینے کی تاکید کی اور سرکاری اسکولوں کی خامیوں کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

![خیبر پختونخوا میں اخلاقیات بطور مضمون نصاب میں شامل [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/12872_2025-12-18_16-56-31.webp)













