لاہور ہائیکورٹ کا سنوکر کلب کو قانونی قرار دینے کا فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ نے سنوکر کلب کے کاروبار کو جائز قرار دیا، ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور ہائیکورٹ کا سنوکر کلب کو قانونی قرار دینے کا فیصلہ [Draft]

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سنوکر کلب کے کاروبار کو جائز اور قانونی قرار دے دیا۔ جسٹس جواد ظفر نے شہری محمد راشد کی اپیل پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا سنوکر کلب بند کرنے کا فیصلہ کالعدم کر دیا۔

عدالت نے کہا کہ سنوکر کلب چلانا قانونی اور تفریحی سرگرمی ہے اور کوئی قانون اس پر پابندی نہیں لگاتا۔ آئین کے مطابق ہر شہری کو قانونی کاروبار کرنے کا حق حاصل ہے۔ بلیئرڈ اور سنوکر کے کھیل غیر اخلاقی نہیں اور قانون کے تحت ممنوع بھی نہیں۔ مبہم شکایات پر کاروبار کو غیر معینہ مدت کے لیے بند نہیں کیا جا سکتا۔

درخواستگزار کے مطابق وہ سرگودھا میں سنوکر کلب چلاتا تھا اور کاروبار پر مکمل پابندی عدالتی اختیارات کا غلط استعمال ہے۔ اوقاتِ کار کو ریگولیٹ کیا جا سکتا تھا، مکمل پابندی ضروری نہیں تھی۔ سنوکر کلب کے ذریعے عوام کو بلیرڈ گیم کھیلنے کی تفریح فراہم کی جاتی تھی۔

عدالت نے مخالف کی درخواست پر سنوکر کلب بند کرنے کے حکم کو غیر قانونی قرار دیا۔ مجسٹریٹ نے سی آر پی سی سیکشن 133 کے تحت سنوکر کلب بند کرنے کا حکم دیا تھا، جو کہ ہنگامی اور وقتی عوامی خلل کے لیے ہوتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے قوانین کی درست تشریح نہیں کی، اور درخواستگزار کو قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے سنوکر کلب دوبارہ کھولنے کی اجازت دی۔

دیگر متعلقہ خبریں