لاہور ہائیکورٹ کا مسافروں کو آف لوڈ کرنے پر تحریری وجوہات فراہم کرنا لازم قرار

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ: مسافروں کو آف لوڈ کرنے پر تحریری وجوہات فراہم کرنا لازم، انتظامی صوابدید شہریوں کی آزادی محدود نہیں کر سکتی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور ہائیکورٹ کا مسافروں کو آف لوڈ کرنے پر تحریری وجوہات فراہم کرنا لازم قرار [Draft]

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ کسی بھی مسافر کو بیرون ملک جانے سے قبل جہاز سے اتارنے کی صورت میں تحریری وجوہات فراہم کی جائیں۔ عدالت نے کہا کہ انتظامی صوابدید شہریوں کی آزادی محدود کرنے کا جواز نہیں بن سکتی اور ریاست کو ذاتی آزادی پر پابندی کے لیے قانونی اختیار دکھانا ہوگا۔

یہ حکم شہری چوہدری شہریار قندیل کی درخواست پر جاری کیا گیا، جس میں ایف آئی اے کو ہدایت کی گئی کہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کو آف لوڈ کرنے کی صورت میں انہیں تحریری وجوہات فراہم کی جائیں۔

عدالت نے واضح کیا کہ اگر مسافر کے پاس تمام درست دستاویزات موجود ہوں تو بلا وجہ سفر کو روکا نہیں جا سکتا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ یہ محض رسمی کارروائی نہیں بلکہ فرد کے حقِ داد رسی کے لیے ایک بنیادی ضمانت ہے۔

عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے معاونت کے لیے مہلت طلب کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کسی بھی مسافر کو پرواز سے اتارنے کے لیے تحریری وجوہات کا ریکارڈ لازمی ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں