حکومت نے نیٹ میٹرنگ ختم کر کے نیٹ بلنگ نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی حکومت نے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کو مرحلہ وار ختم کر کے نیٹ بلنگ نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیپرا نے اس نئے نظام پر کام شروع کر دیا ہے اور صارفین کے لیے نئی تفصیلات تیار کی جا رہی ہیں۔
حکومت کا مؤقف ہے کہ نیٹ میٹرنگ کے تحت سولر صارفین اضافی بجلی گرڈ میں شامل کر کے مقررہ نرخ پر ایڈجسٹمنٹ حاصل کرتے تھے، تاہم موجودہ نظام سے پاور سیکٹر پر مالی دباؤ بڑھ رہا ہے، جس کے باعث نیٹ بلنگ فارمولہ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نیپرا نئے نظام کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گا، جس کے بعد حتمی قواعد و ضوابط کا اعلان کیا جائے گا۔ یہ نظام نئے سولر صارفین پر لاگو ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نیٹ میٹرنگ کے خاتمے سے گھریلو اور کمرشل سطح پر سولر توانائی کے رجحان میں کمی آ سکتی ہے، جبکہ سولر انڈسٹری کو بھی دھچکا لگنے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب حکومتی حلقے سمجھتے ہیں کہ نیٹ بلنگ سے بجلی کے نرخوں میں توازن اور قومی گرڈ پر بوجھ کم ہوگا۔

![حکومت کا نیٹ میٹرنگ ختم کر کے نیٹ بلنگ نظام متعارف کر نے کا فیصلہ [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/12336_2025-12-17_14-07-16.webp)













