صدر مملکت نے تین قوانین کی منظوری دے دی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کے مشورے پر تین قوانین کی منظوری دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
صدر مملکت کی وزیراعظم کے مشورے پر تین قوانین کی منظوری [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کے مشورے پر اہم قوانین کی منظوری دے دی ہے۔ ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق، صدر زرداری نے قانون شہادت (ترمیمی) بل، 2025 اور کنگ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز بل، 2025 کی توثیق کی ہے۔

صدر مملکت نے نیشنل کمیشن فار مائنورٹیز رائٹس بل، 2025 کی بھی منظوری دے دی ہے۔

صدر زرداری نے دانش اسکولز اتھارٹی بل، 2025 کو صوبائی مشاورت کی ضرورت کے پیش نظر نظر ثانی کے لیے وزیراعظم کو واپس بھیج دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں