پاکستان کی سڈنی حملے کی مذمت، اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ

پاکستان نے سڈنی حملے کی مذمت کرتے ہوئے غزہ میں مظالم پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کی سڈنی حملے کی مذمت، اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ [Draft]

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے سڈنی حملے میں متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین پر اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے اور فلسطینی عوام کے ساتھ ہمدردی رکھتا ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ فلسطینی عوام کئی دہائیوں سے ظلم و ستم کا سامنا کر رہے ہیں اور غزہ میں جنگ بندی کے مکمل احترام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر بلا تاخیر عمل درآمد ہونا چاہئے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ ختم ہونا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں مکمل، محفوظ اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی کی ضمانت دی جائے۔ عاصم افتخار نے غزہ اور مغربی کنارے میں مظالم پر اسرائیل کے احتساب کا بھی مطالبہ کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں