این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا، رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر تبدیلی لائی جائے گی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس کی تقسیم کے طریقہ کار کو سب کو اعتماد میں لے کر بدلا جائے گا۔
رانا ثنا اللہ نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے پر تمام اتحادیوں کو منایا جائے گا، اور پیپلز پارٹی سمیت اتحادی جماعتیں سر جوڑ کر وسائل کی تقسیم کا معاملہ دوبارہ دیکھیں گی۔
انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں مسلح جدوجہد کرنے پر بضد ہیں اور پی ٹی آئی کو چاہیے کہ جمہوری طریقے سے آگے بڑھے۔
وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی دوبارہ مسلح جدوجہد کی کوشش کرے گی تو قانون کے مطابق نمٹا جائےگا۔ عمران خان کی پارٹی میں بہت سے لوگ مسلح جدوجہد کے مخالف ہیں، لیکن عمران خان خود فیصلے کرتے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے یہ بھی کہا کہ ملک میں کوئی سیاسی الائنس نہیں بن سکتا کیونکہ کوئی جماعت عمران خان کی مسلح جدوجہد کی حمایت نہیں کرے گی۔

![این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کا فیصلہ، رانا ثنا اللہ [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/12085_2025-12-16_18-20-04.webp)












