ایلون مسک 600 ارب ڈالر مالیت کے پہلے فرد بن گئے

ایلون مسک 600 ارب ڈالر مالیت کے پہلے شخص بن گئے، اسپیس ایکس کی ممکنہ ویلیوایشن 800 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایلون مسک 600 ارب ڈالر مالیت کے پہلے فرد بن گئے [Draft]

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) معروف امریکی صنعت کار اور ٹیکنالوجی کی دنیا کے نمایاں شخصیت ایلون مسک دنیا کے پہلے شخص بن گئے ہیں جن کی مجموعی دولت 600 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

فوربز کے مطابق یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ایلون مسک کی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے آئندہ سال اسٹاک مارکیٹ میں داخل ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں، جس کی ممکنہ ویلیوایشن 800 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

ایلون مسک کے پاس اسپیس ایکس کے تقریباً 42 فیصد شیئرز ہیں اور اگر یہ ویلیوایشن پر پبلک ہوتی ہے تو ان کی دولت میں مزید 168 ارب ڈالر کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

اکتوبر میں، ایلون مسک 500 ارب ڈالر کی حد عبور کرنے والے پہلے شخص بھی بنے تھے، جو ان کی مالیاتی کامیابی میں ایک اہم سنگ میل رہا۔

دیگر متعلقہ خبریں