پاکستان کی برکس میں شمولیت کی خواہش، متبادل ادائیگی نظام پر غور

پاکستان نے برکس میں شمولیت کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے متبادل ادائیگی نظام پر غور کرنے کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کی برکس میں شمولیت کی خواہش، متبادل ادائیگی نظام پر غور [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے برکس میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس مقصد کے لیے متبادل ادائیگی نظام پر غور کیا جا رہا ہے۔

محمد اورنگزیب نے آذربائیجان اور روسی میڈیا کو انٹرویو میں ڈیجیٹل معیشت، فن ٹیک، مصنوعی ذہانت، سائبر سیکیورٹی میں شمالی جنوب تعاون اور نئے تجارتی و ٹرانسپورٹ کوریڈورز کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان توانائی، معدنیات اور ممکنہ اسٹیل پلانٹ پر بات چیت جاری ہے جبکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کے لیے معاشی استحکام ضروری ہے۔

وزیر خزانہ نے ڈیجیٹل کرنسی اور کرپٹو سیکٹر کو ضابطے میں لانے کا عندیہ دیا اور کہا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت زراعت، صحت اور مالیات میں انقلاب لا سکتی ہے جبکہ فری لانسرز کے لیے اے آئی سے آمدنی اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں