عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور پارٹی ورکرز نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دیا۔ علیمہ خان نے کہا کہ حکومت بتائے کہ بانی پی ٹی آئی سے فیملی کی ملاقات کیوں نہیں کرائی جا رہی۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ملاقات نہ کرائی گئی تو ہم یہاں بیٹھے رہیں گے۔
علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر منگل کو ہمیں روکا جاتا ہے، ہم کوئی غیر قانونی کام نہیں کر رہے۔ احتجاج کے علاوہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا۔ انہوں نے کہا کہ بانی کا مطالبہ آئین کی بحالی اور رول آف لا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حالات بد سے بدترین ہو چکے ہیں، ہمیں ملاقات کی اجازت دی جائے۔ اگر بانی کو کہیں اور منتقل کیا گیا تو کیا ملک میں سیکورٹی صورتحال بہتر ہو جائے گی؟
نورین نیازی نے کہا کہ ہم دہشتگرد نہیں، پی ٹی آئی پرامن جماعت ہے۔ پنجاب پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کر کے ہمیں زخمی کیا۔ علیمہ خان نے کہا کہ اگر ملاقات نہیں ہوتی تو ہم پُرامن بیٹھے رہیں گے، آج کمبل بھی لائے ہیں۔

![عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر بہنوں کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/11979_2025-12-16_15-48-20.webp)












