پاکستان میں دفتر نہ کھولا تو ٹوئٹر بند کر دیں گے۔حذیفہ رحمان

وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے خبردار کیا کہ ٹوئٹر نے پاکستان میں دفتر نہ کھولا تو اسے بند کر دیا جائے گا، وی پی این سے بھی نہیں چلے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں دفتر نہ کھولا تو ایکس بند کر دیں گے: وزیر مملکت [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے کہا ہے کہ اگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) نے پاکستان میں دفتر نہ کھولا تو اسے مکمل بند کر دیا جائے گا اور پھر وی پی این سے بھی نہیں چلے گا۔

ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ حکومت غور کر رہی ہے کہ اگر ٹوئٹر پاکستانی قوانین کے مطابق دفتر نہیں کھولتا اور ہمارے ریگولیشنز کو فالو نہیں کرتا تو ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہوگا سوائے اسے بند کرنے کے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ٹوئٹر پاکستان میں کاروبار کرنا چاہتا ہے تو یہاں اپنا دفتر کھولے اور پی ٹی اے کے ذریعے رجسٹرڈ ہو، ورنہ نتائج کا سامنا کرے گا جن میں بلاک ہونا بھی شامل ہے۔ ٹوئٹر چین کی طرح پاکستان میں بھی بند ہوسکتا ہے اور پھر وی پی این بھی کارآمد نہیں ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں