وزیراعظم نے بیرون ملک جانے والوں کی سہولت کے لیے 14 رکنی کمیٹی تشکیل دی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نےبیرون ملک روزگار کے لیے جانیوالے شہریوں کو ایف آئی اے کی جانب سے آف لوڈ کرنے کا مسئلے کے حل اوررشہریوں کی سہولت کے لیے 14 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے، جس کی صدارت وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز کریں گے۔
کمیٹی میں وفاقی وزیر آئی ٹی، وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانی، سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے چیئرمین، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سی ای او شامل ہیں۔
یہ کمیٹی مسافروں کے لیے آن لائن پروٹیکٹر اور امیگریشن سٹیمپس کے اجراء اور تجدید کے طریقہ کار پر سفارشات مرتب کرے گی۔ ورکرز کے اطمینان کو جانچنے کے لیے آن لائن اور ڈیجیٹائزڈ نظام کے لیے بھی میکنزم تیار کیا جائے گا۔
موجودہ امیگریشن نظام میں بہتری کے لیے کمیٹی کی جانب سے سفارشات تیار کی جائیں گی تاکہ بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز کی سربراہی میں 14 رکنی کمیٹی قائم کردی
کمیٹی میں وفاقی وزیر آئی ٹی، وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانی شامل
کمیٹی میں سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی بھی شامل
پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے چیئرمین، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سی ای او بھی کمیٹی کا حصہ
کمیٹی مسافروں کے لئے آن لائن پروٹیکٹر کے اجراء کا طریقہ کار وضع کرے گی۔
کمیٹی امیگریشن سٹیمپس کے آن لائن اجراء، تجدید کے طریقہ کار پر سفارشات تیار کرے گی۔
آن لائن اور ڈیجیٹائزڈ نظام پر ورکرز کے اطمینان کو جانچنے کے لیے بھی میکنزم تیار کیا جائے گا
موجودہ امیگریشن نظام میں بہتری کے لئے بھی کمیٹی سفارشات تیار کرے گی

![بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لیے آن لائن نظام کی تشکیل [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/11828_2025-12-16_09-06-46.webp)












