فوجی فاؤنڈیشن اور بائنانس کے درمیان کرپٹو کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت

فوجی فاؤنڈیشن اور بائنانس نے بلاک چین اور کرپٹوکرنسی میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فوجی فاؤنڈیشن اور بائنانس کے درمیان کرپٹو کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فوجی فاؤنڈیشن اور بائنانس نے بلاک چین، کرپٹوکرنسی اور ادائیگی کے نظام میں کاروباری تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ یہ اعلان پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) نے پیر کو کیا۔ یہ دستخط 12 دسمبر کو راولپنڈی میں فوجی فاؤنڈیشن ہیڈکوارٹر میں ہوئے۔ دونوں فریق پاکستان میں بلاک چین، کرپٹوکرنسی، ادائیگیوں اور ویب 3.0 کے نظام کے امکانات کا جائزہ لیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بائنانس اپنی مہارت، مشاورتی مدد اور کرپٹو انڈسٹری کے تکنیکی اور مارکیٹ بصیرت فراہم کرے گا، جبکہ فوجی فاؤنڈیشن ڈیجیٹل اثاثوں کے استعمال سے ادائیگی کے بنیادی ڈھانچے کے حل میں بائنانس کے ساتھ شراکت کرے گا۔

دونوں فریق اپنے تعلیمی ونگز کے ذریعے پاکستان بھر میں بلاک چین اور کرپٹوکرنسی کی تعلیم کو فروغ دیں گے، تاکہ نوجوانوں کو اس صنعت میں کام کرنے کے لیے ضروری مہارتوں سے لیس کیا جا سکے۔

یہ معاہدہ فوجی فاؤنڈیشن کے انتظامی کمیٹی کے سیکرٹری ریٹائرڈ بریگیڈیئر عرفان خان اور بائنانس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریچرڈ ٹینگ نے کیا۔ اس موقع پر فوجی فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر اور پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب موجود تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں